بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

”شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جا رہے“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جا رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے موجودہ صورتِ حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے وزیر اعظم عمران خان سے موجودہ صورتِ حال میں آپشنز پر سوالات کیے۔ ارکان پارلیمنٹ نے سخت اپوزیشن کرنے کی تجاویز دی۔

مزید پڑھیں: ”مجھے وزیر اعظم بنایا جائے“، شہری نے عدالت میں درخواست دے دی

اجلاس میں وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بات سنیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جا رہے، آپ دیکھتے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی ارکان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے، قوم ہمارے ساتھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں