جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اللہ کا شکر ہے ہمیں قائد اعظم جیسی شخصیت ملی اورپاکستان بن گیا‘ عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام 25 جولائی کوموقع دیں گے توچوہدری رحمت علی کا پاکستان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں قائد اعظم جیسی شخصیت ملی اورپاکستان بن گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری رحمت علی پاکستان کی تاریخ کا بہت روشن نام ہے لیکن انہیں پاکستان میں وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور آج یورپ میں آپ کو فلاحی ریاستیں نظر آئیں گی۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں انسانیت ہو، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، ہم پاکستان میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کمزور طبقے کو آگے لائیں گے، لوگوں کے پاس پینے کو صاف پانی نہیں اور ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، کمروز طبقات کو آگے لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں