منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اب مقابلہ صرف پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ہوگا،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2013 اور اب میں یہ فرق ہے کہ پنجاب میں اب ’ٹو ہارس ریس‘ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب صرف پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مقابلہ ہے۔

عمران خان نے انٹرویو میں جلسے کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جلسے کے ذریعے آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کے گیارہ نکات عوام کو بتانے تھے اور اس تاثر کو غلط ثابت کرنا تھا کہ لوگ عدلیہ کے فیصلوں سے ناخوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں رول آف لا ہی نہیں ہے، طاقت ور کے لیے ایک اور کم زور کے لیے دوسرا قانون ہے، ایسے میں پہلی بار ایک طاقت ور کو کسی قانون کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر 2011 کی ریلی میں ہماری جماعت پہلی بار ابھر کے سامنے آئی تھی، اب ہمارے پاس تجربہ کار ٹیم ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں الیکشن کی سمجھ بوجھ ہے۔

پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کا رخ ہماری طرف ہے: فواد چوہدری

واضح رہے کہ ان دنوں تحریک انصاف کے رہنما تواتر کے ساتھ یہ دعویٰ کرتے آرہے ہیں کہ بہت سارے سیاست دان پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ عمران خان نے اس حوالے سے انٹرویو میں ایک بار پھر دہرایا کہ الیکشن سے پہلے بہت سے سیاست دان ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ بدنام ہیں تو بہت سے اچھے نام بھی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں