تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

پہلے دباؤ میں آیا نہ اب آؤں گا، جدوجہد جاری رکھیں گے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ اب آؤں گا، نظام کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتِ حال، آئندہ کی حکمت عملی اور جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے اور پارٹی قیادت کا کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی جس کے مطابق عمران خان شیڈول کے مطابق جلسے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ اب آؤں گا، ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -