26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

2 مقدمات میں ضمانت ختم ، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی سماعت آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگی، ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سےسپریم کورٹ کےباہر احتجاج کیا گیا ہے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے، عدالتی حکم پر ضمانتوں کیلئےعمران خان متعلقہ فورمز سے رجوع کر رہے ہیں۔

دائر درخواست میں کہنا تھا کہ عمران خان نےتھانہ رمنا میں درج مقدمےمیں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے، استدعا ہے کہ آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے ، وکیل بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جائے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں کیسوں کی سماعت کی کوریج کیلئے میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں صرف پانچ صحافی جا سکتے ہیں ،جس پر صحافی نے کہا کہ پہلے تیس صحافیوں کی اجازت دی تھی تو
ہمیں نہیں پتہ جج صاحب کا آرڈر ہے صرف پانچ صحافی کمرہ عدالت جا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں