اشتہار

سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی پر فردجرم عائد کردی اور گواہان کو 27 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےعثمان گل،عمیرنیازی،خالدراجہ ،یاسریوسف پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی کی جانب سےتیمور ملک اور راجہ قمر عنایت پیش ہوئے۔

- Advertisement -

خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی پر فردجرم عائد کردی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار کیا۔

خصوصی عدالت نے سائفرکیس کے گواہان کو 27اکتوبر کو طلب کرلیا ، فردجرم عائدکے وقت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کےوکلاموجود تھے۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے265 ڈی کےتحت درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے سترہ اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد فردجرم کی تاریخ آج مقرر کی گئی تھی اور ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں