اشتہار

’پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ کھلانا بھارتی تکبر کا مظاہرہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ بی سی سی آئی کا پاکستانی کھلاڑیوں پر غصہ نکالنا عجیب لگتا ہے۔

برطانوی ٹائمز ریڈیو پر انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ایک افسوسناک اور بدقسمتی کا معاملہ ہے، کرکٹ کی دنیا میں سپر پاور کے طور پر ہندوستان جس طرح سے برتاؤ کر رہا ہے یہ متکبرانہ رویہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ فنڈز پیدا کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے لگتا ہے وہ اب تقریباً ایک سپر پاور کے گھمنڈ کے طور پر حکم دیتے ہیں کہ انہیں کس سے کھیلنا چاہیے اور کس کو نہیں کھیلنا چاہیے۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے پاکستانی کرکٹرز کو نشانہ بنانے پر بی سی سی آئی پر بھی تنقید کی اور اسے تکبر کا مظاہرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا مجھے یہ عجیب لگتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہیں کیا جاتا ایسا کرنا صرف تکبر کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان پاکستان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس خود ہی معیاری نوجوان کرکٹرز ہیں اور انٹرنیشنل لیگ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں