اشتہار

’بزدل آدمی لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بزدل آدمی لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے۔

زمان پارک میں افطار پر آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلامی اسکالر نہیں اپنی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہوں، انسان کو اندر کی آزادی کلمہ اور معاشرے کو آزادی انصاف دیتا ہے، جو انقلاب اللہ کے نبی ﷺ لے کر آئے ویسا انقلاب دنیا میں کہیں نہیں آیا۔

عمران خان نے کہا کہ جنگ بدر میں 313 سپاہی تھے اور کامیابی نصیب ہوئی، خالد بن ولید کی لیڈرشپ کے سامنے رومن فوج نے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد لوگ آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور غلامی سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں، پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے جو ہم لڑ رہے ہیں، ہم نے انصاف لینا ہے ہماری آزادی کی جنگ ہے قوم کو تیار ہونا ہے۔

’چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے ہمارے اوپر غلام سمجھ کر بٹھا دیا۔ ہم اپنی صلاحیتوں کو آزماتے نہیں جس کی بڑی وجہ خوف ہے۔ جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا۔‘

انہوں نے کہا کہ غیرت مند انسان کی معاشرے میں عزت ہوتی ہے، جو بھی لیڈر بنے وہ غیرت مند بنے لیڈر سچا اور ایماندار ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں