راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاںصاحب جنرل راحیل کو بار بار فیلڈ مارشل بننے کی پیش کش کررہے ہیں،فوج تو نیشنل ایکشن پلان پر کام کررہی ہے لیکن سول حکومت کے کردار ادا نہ کرنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہورہی
Gang of rulers not letting Pakistan make… by arynews
لیاقت باغ میں رات ایک بجے تحریک احتساب ریلی میں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے نیب اور ایف بی آر میں اپنے بندے بٹھائے ہوئے ہیں، نواز شریف کے خلاف نیب میں 13 کیسز ہیں لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی،چیئرمین نیب بتائیں وہ اللہ کوجواب دہ ہیںیا نواز شریف کو
عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس میں نواز شریف کی کرپشن ظاہر ہوئی، نواز شریف کا بیٹا لندن میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کے فلیٹ میںرہتا ہے،مخصوص ٹولہ کبھی بھی پاکستان کی پولیس کو ٹھیک نہیںہونے دے گا تاکہ ملک ترقی نہ کرسکے،حکمران ٹولہ پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دے رہا
انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے ہی ایف بی آر کے چیئرمین بن جاتے ہیں،حکمراں ایف بی آر کا اپنا عملہ رکھتے ہیں تاکہ حقائق مسخ کیے جاسکیں ایف بی آر میں دو لوگ ڈاکٹر ارشاد اور امجد ٹوانہ نواز شریف کی ٹیکس فائلیں ٹھیک کرتے ہیں،شریف فیملی کی خدمت کرنے والوںکو ہمیشہ تحائف سے نوازا جاتا ہےاور عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ آف شور کمپنیوں میں جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے ہمیں جمہوریت کا درس دیتے ہیں،مجھے کوئی ڈر نہیں کیوںکہ میںنے حرام کمائی نہیں کی لیکن نواز شریف کو دہشت ہے اور صرف مجھ سے ہے،میں نہیںڈر رہا تو میاںصاحب آپ کیوں ڈر رہے ہیں،کسی پر الزام عائد نہیںکروںگا
عمران خان نے امن و امان کے حوالے سے کہا کہ فوج اکیلے دہشت گردی ختم نہیںکرسکتی، فوج نیشنل ایکشن پلان پر کام کررہی ہے لیکن سول حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر کام نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی ختم نہیں ہورہی، سول حکومت اپنا کردار ادا کرے
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے دو مسئلے کرپشن اور دہشت گردی ہیں، ہم آئندہ جشن آزادی پر کرپشن اور دہشت گردی دونوںسے نجات پاچکے ہوںگے،پرامن احتجاج عوام کا حق ہے اور ہم احتجاج کرتے رہیں گے