پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

قوم شریف خاندان کے خلاف مقدمات کے فیصلے کی منتظرہے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 سال سے باریاں لینے والوں نے کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا. عمران خان کا کہنا تھا کہ باریاں لینے والے آئندہ پانچ سال بھی عوام کے لئے کچھ نہیں‌ کریں گے.

[bs-quote quote=” 25 جولائی فیصلے اور کارچی کو روشنیوں کا شہربنانے کا دن ہے، مسیحی برادری اور دیگر اقلیتیں بھی الیکشن میں بھرپورشرکت کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو لوگ نظام کو تباہ کرتے ہیں، وہ کبھی اسے ٹھیک نہیں کرسکتے، سندھ پولیس کے نظام کو تباہ کرنے والے خود اسے ٹھیک نہیں کریں گے، کرپشن انتہا کی ہوئی، نظام پرکوئی توجہ نہیں دی گئی.

عمران خان کا کہنا تھا کہ دبئی میں 900 ارب روپے کی پاکستانیوں نے پراپرٹی خریدی، اس 900 ارب میں 9 ارب کراچی پر استعمال ہوجاتا تو حالات مختلف ہوتے.

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت ترقی نہیں کرتا، جب کرپشن ادارے تباہ کررہی ہو، کرپشن ملک کی بنیاد کو کھوکھلی کردیتی ہے. کرپشن کا خاتمہ ہوگا تو ملک کا نظام تبدیل ہوجائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی فیصلے اور کراچی کو روشنیوں کا شہربنانے کا دن ہے، مسیحی برادری اور دیگر اقلیتیں بھی الیکشن میں بھرپورشرکت کریں.

انھوں نے کہا کہ کراچی سے الیکشن لڑ رہا ہوں، ہم ایسا وفاق نہیں چاہتے، جو کراچی کی فکر نہ کرے، 30 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی حکومت ہے، ایم کیو ایم کہتی ہے کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت کو کراچی کی فکر نہیں.

انھوں نے کہا کہ کراچی کو پانی دینے کا پلان ہے، کوڑاکرکٹ سے بجلی بنائیں گے، سمندر کا پانی صاف کر کے کراچی کے عوام کو دیں گے، بچوں کے مستقبل کے لئے 25 جولائی تک مہم چلانی ہے.

کیا کراچی صوبہ بننا چاہیے؟

بعد ازاں انھوں نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامید ہوں، کراچی کےعوام پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 25 جولائی کا میچ نیوٹرل امپائر کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کو صرف دو سوالات کے جواب دینے تھے، نوازشریف کے بیٹے نے کہا، الحمدللہ اپارٹمنٹ ہمارے ہیں، شریف خاندان نے عدالتوں میں جھوٹ پر جھوٹ بولا، مقدمات کا فیصلہ اب آنا چاہیے، قوم شریف خاندان کے خلاف مقدمات کے فیصلے کی منتظرہے۔

انھوں نے کہا کہ ساڑھے چار ہزار درخواستیں آئیں، سب کو ٹکٹ نہیں دے سکتے تھے، ان کھلاڑیوں کو ٹکٹ دیے ہیں جو میدان میں اچھی پرفارمنس دیں،عمران خان پی ٹی آئی حکومت میں آئے گی، تو ہی نظام کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کراچی کو صوبہ بننے کے بجائے میٹروپولیٹن بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔


عمران خان نے زلفی بخاری کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کردیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں