جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

عمران خان نےعام انتخابات کی تیاری شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کی تیاری شروع کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور وہ اس سلسلے میں مزید کچھ دن لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں قیام کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین آج بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

سابق وزیراعظم پنجاب اور خیبربختونخوا میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے اور ٹکٹ دینے کے لیے امیدواروں نے انٹرویوز بھی خود کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈز نے امیدواروں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں ملک میں قانونی جنگ نظر آ رہی ہے، عمران خان

واضح رہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو تحلیل کیا جا چکا ہے جس کے بعد آئین کے مطابق وہاں 90 روز میں نئے انتخابات ہونے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں