منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عمران خان کا یاسین ملک کی جان بچانے اور مودی حکومت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل میں قید یاسین ملک سے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یاسین ملک کوبھوک ہڑتال پرمجبورکرنےکی شدید مذمت کرتے ہیں، تہاڑجیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان انتہائی خطرے میں ہے، بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتاہوں بھارت کیخلاف کارروائی کریں اور یاسین ملک کی جان بچائیں۔

خیال رہے کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی عدلیہ کی ناانصافی کے خلاف تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یاسین ملک نے بھارتی عدلیہ کی ناانصافی کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہے، ان کے ساتھ بھارتی عدالتوں کے رویہ پر دنیا کی خاموشی پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنا رکھی ہے۔ ان پر دہشت گردوں کی فنڈنگ کرنے کا الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں