اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بارسلونا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر صدمے کا اظہارکیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بارسلونا واقعے میں دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
Shocked & saddened by condemnable terror attacks in Barcelona & Cambrils. Prayers go to the vics families & for early recovery of injured
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 18, 2017
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپین میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد خوف کی فضا پیدا کرنا ہے۔
اسپین میں حملے، 13 ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں تیز رفتار وین نے متعدد افراد کو کچل دیا تھا جس کے باعث 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔