اشتہار

موجودہ حکومت اپنی آئین شکنی بچانے کیلیے عدلیہ پر حملہ آور ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئین شکنی بچانے کیلیے عدلیہ پر حملہ آور ہے۔

اے آر وائی نیوز سے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنما شہباز گل نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی معیشت پہلے ہی برباد کر دی گئی تھی، اب الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں جب کہ موجودہ حکومت اپنی آئین شکنی کو بچانے کے لیے عدلیہ پر حملہ آور ہے لیکن پی ٹی آئی اور اس کے کارکن ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بہت سے عوام دوست منصوبے بند کرنے سےغریب پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور اس نےعام آدمی کی کمر توڑ ڈالی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمرانوں میں عام آدمی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ جو خود کو معیشت کا چیمپئن سمجھتے تھے وہ آج کل منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ یہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں