اشتہار

سندھ کے عوام کو جلد زرداری گروپ سے نجات دلائیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں زرداری گروپ کے خلاف جہاد کر رہی ہے جلد اس گروپ سے نجات دلائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے زمان پارک لاہور میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں سندھ کے سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں عمران خان کے متوقع سندھ کے دورے، صوبے میں پارٹی کی سرگرمیوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ خرم شیر زمان نے اراکین کی سیاسی اور اسمبلی میں کارکرگی رپورٹ پارٹی چیئرمین کو پیش کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو زرداری گروپ نے غلام بنایا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی اس گروپ کیخلاف جہاد کر رہی ہے۔ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں ہم جلد انہیں اس زرداری گروپ سے نجات دلائیں گے۔ پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت سےزرداری مافیا کو سندھ میں شکست دے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔ عدالتی حکم کے بعد امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں