جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مودی کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے: وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خون ریزی ہوگی، مودی کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ان خیالا کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے معروف اخباروال اسٹریٹ جنرل کے ادارتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ مقبوضہ کشمیر پر تسلط سےآگاہ کیا۔

اداریاتی بورڈ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی آگاہی دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خون ریزی ہوگی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبصرین کو آنے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے عالمی طاقتیں مودی کو مبصرین آنے دینے پر مجبور کریں گی، عالمی میڈیا مودی کا اصل چہرہ بےنقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اسلاموفوبیا کے مقابلے کے لیے ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کا انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ

پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، امریکا اور طالبان میں مذاکرات بحال ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مشکل وقت گزر چکا، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

واضح رہے گذشتہ روز پاکستان، ملائیشیا اور ترکی نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ’نفرت انگیز تقاریر‘ کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔

کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، مذہبی دہشت گردی کے پیچھے حقیقت کی بہ جائے سیاست ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں