تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کلیدی کردار ہے‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے قتل کی سازش میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کلیدی کردار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قتل کی سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں، میرے قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے، رانا ثنا اللہ ایک بزدل آدمی ہے، قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں بلکہ دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، رانا ثنا اللہ کا کردار (ن) لیگی رہنما عابد شیر علی کے والد سے پوچھ لیں۔

الیکشن سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن اگر مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں آئین ختم ہو جائے گا، پی ٹی آئی کے امیدوار 30 اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں، آئین کی پاسداری کے لیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں بلکہ چوروں کا گروہ ہے، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے، عدالت عظمٰی پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوشش (ن) لیگ کا وتیرہ ہے، (ن) لیگ وہی ہے جس کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار صدر سی پی این ای کاظم خان کی ملاقات کے دوران کیا۔

Comments

- Advertisement -