اشتہار

لاہوریوں کا شکریہ، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر لاہور کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شب مینار پاکستان کے جلسے کی کامیابی اور عوام کی بھرپور شرکت پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بدمعاشوں کے لاہور کو بند کرنے اور ہمرے دو ہزار کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی تعداد میں آئے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں خاص طور پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مایوس نہیں کیا۔ آپ پر فخر ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مینار پاکستان جلسے کے فضائی مناظر کی ویڈیو اور وہاں آنے والے رستوں کی بندش کا نقشہ بھی شیئر کیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں