اشتہار

عمران خان کی ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے فیصلےکیخلاف احتجاج پر دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔ عمران خان آج لاہورہائیکورٹ پیشی کےباعث پیش نہیں ہوئےتھے۔

جج انسداددہشت گردی عدالت راجہ جواد عباس حسن نے مقدمے میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کی۔

- Advertisement -

عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے تھانہ گولڑہ اورسی ٹی ڈی مقدمات میں27مارچ تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی اور نیب کی انکوائریز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس کرتے ہوئے کہا یہ درخواستیں متعلقہ عدالت میں لگائی جائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ دوبار پٹیشن ، بیان حلفی اور وکالت نامے پر دستخط کرائیں، جس کے بعد عمران خان نے کمرہ عدالت میں بھی دستخط کئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں