تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جے آئی ٹی کے انکشافات : عمران خان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان وزیر آباد میں اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے جے آئی ٹی کے انکشافات پر آج پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے منسوب بیان گمراہ کن ، سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عمران خان جے آئی ٹی کے انکشافات پر آج پریس کانفرنس کریں گے، تحقیقات مکمل ہونے تک ہم کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔

گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پر حملہ کیس میں جےآئی ٹی رپورٹ میں جو انکشافات ہوئے آپ کے سامنے رکھیں گے، حملے میں عمران خان کی جان لینی کی کوشش کی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پری پلانٹڈ حملے کا مقصد عمران خان کو قتل کرنا تھا ، گجرات میں پولیس کی تعداد کم کرکے عمران خان پر حملے کا موقع فراہم کیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا تھا کہ تفتیش میں ثابت ہوگیا 3لوگ تھے، جنہوں نے عمران خان پرگولیاں چلائیں، عمران خان پر حملے کے وقت تین اطراف سے فائر کئے گئے۔

Comments

- Advertisement -