بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

فیض آباد دھرنے کے بعد بڑی تبدیلی آئی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

چینوٹ: تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے بعد بڑی تبدیلی دیکھی، مسلم لیگ ن نے اس بار کو محافل میلا منائیں اُس کی مثال نہیں ملتی۔

چینوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ’نوازشریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی دوستی کریں گے کیونکہ وہ اپنے 30 کروڑ روپے محفوظ رکھنے کے لیے ہر قربانی دے سکتے ہیں‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے کے بعد بڑی تبدیلی دیکھی، اس بار جس طرح مسلم لیگ ن نے محافلِ میلاد منائیں اُس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی‘۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’7 سال پہلے چشتیاں میں جب جلسہ کیا تو صرف 300 لوگ تھے مگر آج لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی، میں تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں‘۔

خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’کے پی کی پولیس آج پورے ملک کے لیے مثال بنی ہوئی ہے مگر پنجاب اور دیگر صوبوں میں پولیس کو مخالفین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پنجاب میں مجھ پر دہشت گردی جبکہ سندھ میں پارٹی قیادت پر دیگر دفعات کے تحت مقدمات بنائے گئے، پنجاب پولیس کے تبادلے حمزہ شہباز کے حکم پر ہوتے ہیں مگر ہم حکومت میں آکر اس کلچر کو تبدیل کردیں گے‘۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف نے پنجاب میں بغیر بلٹ پروف کے خطاب نہیں کرتے مگر انہوں نے ایبٹ آباد میں بغیر بلٹ پروف کے خطاب کیا یہ بڑی تبدیلی ہے‘۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے جلسے چشتیاں میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا، قائدین کے لیے 80 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا اور پنڈال میں پارٹی پرچموں کے علاوہ 15 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔

جلسے کے لیے سیکورٹی کے لیے 2 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور کو بڑے واقعے سے بچا لیا۔


پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں،عمران خان


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا ن لیگ کی حکومت احتساب قانون کو کمزور کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں