تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کل رات ہی ساتھیوں کو بتا دیا تھا کہ مجھے نااہل کرایا جائے گا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان نے پہلا ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، الیکشن کمشنر نے سازش اور مافیا کا حصہ بن کر جانبدار فیصلہ کیا، جانبدار فیصلے کے خلاف آج پوری قوم سڑکوں پر نکلی، کل رات ہی ساتھیوں کو بتا دیا تھا کہ مجھے نااہل کرایا جائے گا۔

عمران خان نے کہا: ’توشہ خانہ کا قانون نواز شریف اورا ٓصف علی زرداری نے توڑا۔ انہوں نے 4 مہنگی گاڑیاں توشہ خانہ سے نکالی۔ قانون کہتا ہے کہ توشہ خانہ سے گاڑی نہیں نکال سکتے۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے کیسز پر آج تک الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا۔ چیف الیکشن کمشنر وہ شخص ہے جو ڈھائی سال سے ہمارے خلاف کام کر رہا ہے۔ کمشنر نے 8 جانبدار فیصلے دیے جنہیں عدالت نے کالعدم قرار دیا۔ ووٹنگ مشین کو چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارتی کے ساتھ مل کر نہیں آنے دیا۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، تصدیقی ووٹ کے لیے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا لیکن چیف الیکشن کمشنر نے نہیں مانا، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینیٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیاجس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، آڈیو لیکس میں بھی چیف الیکشن کمشنر کی جانبداری کے ثبوت آئے، چیف الیکشن کمشنر پلاننگ کر رہا تھا کہ کہاں ہمارے ووٹ کمزور ہیں، جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوا ان کے استعفے پلاننگ سے منظور کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -