پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کرکٹ پرعمران خان کا سحر 28 سال بعد بھی برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرکٹ پر عمران خان کا سحر 28 سال بعد بھی برقرار ہے، عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹیسی ٹیمیں تشکیل دے دیں، وزیراعظم عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا۔

ریسٹ آف ورلڈ الیون کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سنیل گواسکر، سر ویوین رچرڈز اور سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، کمار سنگاکارا، ڈیل اسٹین، میلکم مارشل، کرٹلی ایمبروز اور مردلی دھرن شامل ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب آسٹریلیا الیون کی قیادت ایلن بارڈر کو سونپی گئی ہے دیگر کھلاڑیوں میں میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر، رکی پونٹنگ، اسٹیو اسمتھ، گریگ چیپل، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، پیٹ کمنز، ڈینس للی اور گلین میگرا کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمرا‌ن خان کی قیادت میں‌ قومی کرکٹ ٹیم نے 1992 کے ورلڈ‌ کپ فائنل میں‌ انگلینڈ‌ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں