پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘عمران خان چینی پر15 روپے سبسڈی دیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چینی ہمیں خرچہ ملاکر90روپےفی کلوملےگی اور عمران خان 15 روپے سبسڈی دےدیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چینی امپورٹ ہونےدیں اس کی قیمت بھی کم ہوجائےگی، عمران خان آٹےاورچینی پرسبسڈی دےگا، عمران خان مافیااورذخیرہ اندوزوں کی کمرتوڑےگا، آٹا اور چینی پر شماریات والوں نےہمارےساتھ دھوکہ کیا، چینی والوں کوتوای سی سی کی میٹنگ کےباہربٹھادیاگیاتھا، میں نےچینی والوں کوای سی سی اجلاس سےبھگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر عمران خان اور وزارت خارجہ نےبہت کام کیاہے، عمران خان نےمسئلہ کشمیرپربہت زبردست کام کیاہے جب کہ سعودی سفیرسےکل ملاقات ہوئی،انہوں نےکہاسب ٹھیک ہےسعودی سفیرسےکل ملاقات ہوئی، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان حالات نارمل ہیں پاکستان اورسعودی عرب ایک دوسرےکےساتھ کھڑےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ باہرجانےکیلئےنوازشریف کی ضمانت شہبازشریف نےدی تھی، شہبازشریف اورحمزہ شہباز کا کیس بہت سنجیدہ ہےیہ نہیں بچ سکتے، دسمبرتک 20بڑےمقدمات کافیصلہ ہوجائےگا 10پکڑےجائیں گے اور10بری ہوجائیں گے، اپوزیشن کےخلاف عمران خان نےکوئی کیس نہیں کیا ٹارزن اب دونوں طرف پھرےگا، کابینہ نےفیصلہ کیانوازشریف کوواپس لاؤ،میرابھی یہی فیصلہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدارکوجاتےہوئےنہیں دیکھ رہا، عمران خان عثمان بزدارکےساتھ کھڑےہیں میں بھی ساتھ ہوں، اس سال ہم نےکارکردگی نہیں دکھائی توچوتھےسال سونےکی سڑکیں بنادیں تولوگ نہیں مانیں گے، کراچی 7دن سےپانی پانی ہے،کراچی کی حالت دیکھ کردل خون کےآنسوروتاہے، کراچی میں صرف ایک دوسرےپرالزام لگاتےدیکھاہےکام کرتےنہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں