اشتہار

بلدیاتی انتخابات، عمران خان کا عوام کو گھروں سے نکلنے کا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ جاری ہے عمران خان نے ووٹرز سے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی حکمرانی کا تاج کس کے سر پر سجے گا اس کے لیے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے دونوں ڈویژنز کے 16 اضلاع میں پولنگ جاری ہے تاہم پولنگ کا عمل سست اور ووٹرز ٹرن آؤٹ معمول سے انتہائی کم ہے۔

اس اہم مرحلے پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو کے عوام کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی وحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری، بے ضابطگیوں کے واقعات

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر وہ اپنی زندگیوں میں تبدیلی چاہتے ہیں تو ان کا آج کا ووٹ بہت ضروری ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں