تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت کرونگا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت کرونگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میٰں کہا ہے کہ 2 جولائی کو ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی قیادت کروں گا۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، رجیم چینج امریکی سازش کے نتیجے میں امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔

سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نے 1100 ارب کی کرپشن بچانے کے لیے انہوں نے خود کو این آراو 2 دیا۔

 

واضح رہے کہ عمران خان نے دو روز قبل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پریڈ گراؤنڈ میں‌ جلسے کا اعلان

بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام سے اس جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -