اشتہار

ناکام حکومت کا شہریوں کو قرضوں تلے دبانا شرمناک ہے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ناکام حکومت کا شہریوں کو قرضوں تلے دبانا شرمناک ہے،حکومت ٹیکس نادہندگان،منی لانڈرنگ کرنیوالوں کوبچارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ناکام حکومت کاشہریوں کوقرضوں تلےدباناشرمناک ہے، قیمتیں بڑھانے کامقصد کرپشن مافیازکوتحفظ دیناہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت کا بوجھ ہرسال عوام پر ڈال دیا جاتاہے، اس باربھی حکومت نے 400اشیاپردرآمدی ڈیوٹی بڑھادی، ہرسال10ارب ڈالرغیرقانونی طورپربیرون ملک بھیجےجاتےہیں۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملکی آمدن میں کمی کاخطرہ منڈلارہاہے، حکومت ٹیکس نادہندگان،منی لانڈرنگ کرنیوالوں کوبچارہی ہے۔


مزید پڑھیں : تجارتی خسارے میں کمی کے لیے 356 درآمدی اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی


یاد رہے حکومت نے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے 356 اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی تھی،  ڈیوٹی بڑھانے سے درآمدی بل میں 2 ارب ڈالر تک کی کمی متوقع ہے، ئی پالیس کے تحت گاڑیاں، موبائل، فرنس آئل، ٹائرز پر زائد ٹیکسوں کا اطلاق ہوگا۔ الیکٹرانک کے سامان پر بھی ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے۔ درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں