جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شہباز گل کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میرے پاس تفصیلی معلومات ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، میرے پاس تفصیلی معلومات ہیں۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز ثابت کرتی ہیں کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے، ان پر نہ صرف ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا بلکہ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’تشدد کا مقصد شہباز گل کو توڑنا ہے، میرے پاس تفصیلی معلومات ہیں، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی تشدد نہیں کیا‘۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا شہباز گل کی رہائی کیلیے ریلی نکالنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ میں چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں، شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک ہی خیال ہے کہ تشدد کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔

ٹوئٹس میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یاد رکھیں عوام کا اس پر ردعمل آئے گا، ذمہ داروں کا پتا لگانے اور کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں