اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بائیکورٹ کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لے لیا۔
View this post on Instagram
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا
تاہم اب سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے چند منٹ قبل کی ویڈیو منظر وام پر آئی ہے جس میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس میں موجود ایک روم میں اطمینان سے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں موقع پر شور شرابا سنا جا سکتا ہے ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے کے باہر موجود رینجرز عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے شیشے بھی توڑ رہی ہے۔