اشتہار

پی ٹی آئی کے نمائندے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جائیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے نمائندوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے ضلع راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان کا دورہ کیا، انہوں نے ریلیف آپریشن اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے اور ملک پر کڑا امتحان ہے، ہزاروں ایکڑ زمین اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، پی ڈی ایم اے نقصانات کا ڈیٹا جمع کرے دیکھا جائے کتنے گھر گرے اور کتنی فصلیں تباہ ہوئی ہیں، تاکہ اس ڈیٹا کی بنیاد پر بحالی کے کاموں میں آسان یوسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، میں اپنے نمائندوں کو کہتا ہوں کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں جائیں اس وقت متاثرین کو آپ کی ضرورت ہے، آپ لوگ وہاں جاکر ان کی مدد کریں، ان علاقوں میں مچھر دانیاں فراہم کی جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ پریشانی کا شکار ہیں، ملک میں نکاسی کا نظام درست کرنے کی ضرورت ہے، جب سیلاب کا پانی اترے گا تو گندم کی فصل اچھی ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ روجھان میں مورنج اور سوارا ڈیم بہت ضروری ہیں، یہ ڈیم بنے ہوئے ہوتے تو اتنا نقصان نہیں ہوتا، پانی کو ذخیرہ کرنےکے لیے بھی ڈیم بنانے کی ضرورت ہے، اگر ڈیم بن بھی گئے تو بھی پانی کے اخراج کے لیے راستہ چاہیے، سیلاب کے اخراج کے لیے ملک میں ڈرنیج نظام ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں