تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، عمران خان

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ارشد شریف سے کہا تھا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ، خبر ملی تھی کہ ارشد شریف کو مارنے لگے ہیں، ارشد شریف کےگھرکے باہرگاڑیاں کھڑی ہوتی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے مرحوم کی ضمیر کی کوئی قیمت نہ تھا اسی وجہ سے کوئی اسے خرید نہ سکا، ارشد شریف نے جان دے دی، لیکن کسی کے سامنے نہیں جھکا،میں نے ان جیسا دلیر،ایمانداراورمحب وطن صحافی نہیں دیکھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ارشد شریف کو واپس بُلانا تھا اور وہی کرنا تھا جو انہوں نے اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ کیا تھا، ارشد شریف ان دو خاندانوں جنہوں نےملک کو لوٹا ان کو بے نقاب کرتاتھا۔ لانگ مارچ کیلئے میرا عزم کبھی اتنا تگڑانہیں تھا جتنااب ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف پاک فوج کیساتھ کھڑا ہوتا تھا،ان کے پروگرام کور کرتا تھا، مرحوم نےمجھ پربھی کئی بارتنقید کی، وہ بے باک صحافی تھا، جو کسی مافیا کو نہیں بخشتا تھا۔

وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں ظالموں سے مقابلہ کرتا رہوں گا، انصاف قائم کرنے کیلئے سب کو میرے ساتھ کھڑاہونا ہے، ملک جس مرحلے پرکھڑاہ، یہ سب کیلئےچیلنج ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف سےخوشحالی آتی ہے۔ ملک کاآئین اورقانون کمزورکوتحفظ فراہم کرتاہے۔ طاقتور کو این آراو اورکمزورکوجیل بھیجنے والے معاشرے تباہ ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -