پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسےسے خطاب کریں گے ، جلسہ ثابت کرے گا پی ٹی آئی کو بہت بڑی سپورٹ ملی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہسابقہ جلسوں کی طرح ضلع بھرسےعوام والہانہ شرکت کریں گے ، عمران خان کی جدوجہدعلاقائی نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہے ، ہمیں فخر ہے عمران خان ہمارے محسن ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے تمام جلسے دن میں ہو رہے ہیں تاکہ شرکاکی تعداد دیکھی جا سکے،عمران خان کےاسٹیڈیم میں منعقدہ جلسےمیں نیا ریکارڈ بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات کےتناظر میں 2ماہ تک انتخابات متوقع ہیں ،ن لیگی حکومت نے اقتدارسنبھالتے ہی جاری منصوبے روک دیے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ نظام نہیں چل سکتا دھکالگاکر چلایا جا رہا ہے ،حکومتی مشینری ناکارہ ہو چکی کسی بھی وقت انجن فیل ہو سکتا ہے ، ایک طرف پہاڑدوسری طرف کھائی حکومتی گاڑی کسی بھی وقت الٹ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں