اشتہار

عمران خان آج "شرقپورشریف” شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ننکانہ صاحب میں کامیاب جلسے کے بعد آج "شرقپور شریف” شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا آج شرقپور شریف میں جلسہ عام کا انعقاد کرے گی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام کو جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسے کا اہتمام مڈل اسکول گراؤنڈ میں کیاگیا ہے ، شرقپور شریف میں پی ٹی آئی جلسہ پی پی 139کی انتخابی مہم کاحصہ ہے پی پی 139 کی نشست میاں جلیل شرقپوری کےاستعفے سےخالی ہوئی ، 16اکتوبر کو پی پی 139 میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان آج” شرقپورشریف ” شیخوپورہ میں جلسےسےخطاب کریں گے، اتوارکوہونےوالےضمنی انتخابات سےحکومت کی فرارکی کوشش ناکام، کپتان کامقابلہ دھاندلی اوردرجن سےزائدپارٹیوں کےساتھ ہے، انشااللہ جیت ایک بارپھرعمران خان کی ہوگی۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہورکادورہ کریں گے، جہاں وہ 3مختلف تقاریب سےخطاب کریں گے۔

دورے کے دوران عمران خان لاہورمیں آئی ایس ایف کنونشن ، یوتھ کنونشن سمیت ڈاکٹرز کنونشن سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور کے صحافیوں سےبھی ملاقات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں