پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عمران خان کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا شیڈول اور مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کل پارلیمنٹ میں 12 بجے ہو گا۔

سابق وزیراعظم کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے جہاں عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پی ٹی آئی ملک بھر میں عشا کے بعد پُر امن احتجاج کرے گی ارکان کی آج احتجاج میں شرکت کے باعث اجلاس نہیں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر ٹف ٹائم دیں گے، خالی میدان چھوڑا تو قانون سازی میں انہیں سہولت ہوگی، 29 ارکان کے ساتھ عمران خان نے ماضی میں بھرپور مقابلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ اب 140 سے زیادہ ہیں، بھرپور اپوزیشن کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں