اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان آج ڈیجیٹل براڈ کاسٹرز کے ساتھ لائیو زوم سیشن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج رات 9 بجے ڈیجیٹل براڈ کاسٹرز کے ساتھ لائیو زوم سیشن کریں گے۔
سیشن پارٹی کے یوٹیوب ، فیس بک اورمین اسٹریم میڈیا پر بھی دکھایا جائے گا۔
گذشتہ روز چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جب پیوٹن سےملاتو وجہ کیا تھی ؟ کیونکہ کانپیں ٹانگ رہی تھیں؟ امپورٹڈ وزیراعظم کو روسی صدرکے ساتھ بیٹھ کرحرکتیں کرتےسب نےدیکھا اور جگ ہنسائی ہوئی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سو شیروں کی فوج جس کا سردارگیدڑہو وہ ہارجائے گی، شہبازشریف کو کہتا ہوں کہ ملکوں سےمانگنےکےبجائےجو پیسہ چوری کیا وہ ہی واپس لےآتے، ان دونوں ٹبر نےجو تیس سال سے چوری کی ، اگر وہ آدھا بھی پیسہ لےآؤتو مانگنےکی ضرورت نہ پڑے۔