تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ڈاکٹرز کا عمران خان کو نہ چلنے کا مشورہ: آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوپائیں گے

لاہور :لاہورہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لئے عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوپائیں گے ، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق عمران خان کیلئے فی الحال چلنا خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کے معاملے پرذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوپائیں گے ، ڈاکٹرزکی ہدایت کےمطابق عمران خان کیلئےفی الحال چلناخطرناک ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں آج دوبارہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوگی، ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کیلئے عمران خان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز سماعت میں عمران خان کےوکیل نے کہا تھا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے عمران خان عدالت نہیں آپا رہے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ آپ عمران خان کواسٹریچرپر لے کرآجائیں یا بیان حلفی دیں کہ صبح عمران خان کو لے آئیں گے۔

وکیل نے جواب دیا تھا کہ ہم یہ بیان حلفی نہیں دے سکتے، ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کرواسکتے ہیں۔

یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست کی تھی ، جس میں کہا تھا کہ خدشہ ہے پولیس گرفتارکرلے گی، حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

Comments

- Advertisement -