اشتہار

جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم حق وسچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے کسی صورت جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے زمان پارک روانگی سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں اور آج عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ عدالت نے جب بھی بلایا ہمیشہ پیش ہوا،سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی زمہ داری ہے، ظلم ،ناانصافیاں ہورہی ہیں عدالت کو نوٹس لینا چاہیے۔

- Advertisement -

سینئر قیادت سے گفتگو میں عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،ہم حق و سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان زمان پارک سے ہائیکورٹ کے لئے روانہ

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ کے لئے روانہ ہوچکے، پی ٹی آئی کے رہنما بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو طلب کررکھا ہے۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں