پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سمجھدار لوگ ‘ کپتان’ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہینگے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑے اور قوم کو بھی پیغام دے دیا۔

اداکارہ زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال پراپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال دوبارہ بدلے گی اور اس بار اچھائی کے لیے ہوگی۔

زرنش خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’پوری قوم نہ سہی لیکن پڑھے لکھے اور سمجھدار لوگ آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: جب عمران خان کو حکومت ملی تب حالات خراب تھے، اداکارہ زرنش خان

یاد رہے کہ زرنش خان گاہے بگاہے عمران خان کی بطور وزیراعظم ان کے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کرتی رہی ہیں انہوں نے پشاور جلسے کے کامیاب انعقاد پر پی ٹی آئی کو مبارک باد بھی دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں