پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

ضمنی الیکشن کرالیں ، نتیجہ 0-9 آئے گا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: ضمنی انتخابات کیوں ملتوی ہوئے؟ عمران خان نے ملتان جلسے میں بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات ملتوی کئے جانے پر کہا کہ ان کو خوف ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات ہوجاتے تو یہ ہار جاتے، میں نو حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑرہا ہوں ، جس کا نتیجہ 0-9 آئیگا۔

عمران خان نے حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کےجلسےدیکھ کرپریشان ہوگئے اور ضمنی الیکشن کا میچ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

- Advertisement -

ملتان جلسے میں عمران خان نے انکشاف کیا کہ حکومت میں تھا تو مشورےدیئےجاتے تھے کہ اپوزیشن کوساتھ لےکرچلو
اب کہا جارہاہے کہ اسمبلی میں چلےجاؤں اورمعاملات حل کرو۔

انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا دہرایا کہ ہرکسی سےبات کرنےکیلئےتیارہوں مگرچوروں سےبات نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات ملتوی، پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

عمران خان نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں انصاف کی جنگ ہورہی ہے،جب تک طاقتورکوقانون کےنیچےنہیں لائیں گے، قوم آزاد نہیں ہوگی، تھانوں میں ظلم ہوگا،زمینوں پرقبضےہونگے،کمزورآدمی پس جائےگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ملتان جلسے میں کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کےباوجود عوام کو بڑا ریلیف دیا، ہم ہیلتھ کارڈ لائے، احساس پروگرام کےذریعے ہم نےغریبوں کی مدد کی، لوگوں کو گھربنانےکیلئےسود کےبغیر قرضےدیئے، اب قوم نے وعدہ کرناہے کہ ہم نےان چوروں سےچھٹکاراحاصل کرناہے اور آئندہ الیکشن میں ان چوروں کو ووٹ نہیں دینا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں