The news is by your side.

عمران خان کی 2 کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد : الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے دو کیسز میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری میں توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی، عمران کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان لاہور ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے، جس پر جج نے استفسار کیا راولپنڈی عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکے۔

جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔

عدالت نے استفسار کیا لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آرڈر ہے، جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ تحریری آرڈر تو کوئی نہیں ہے۔

عدالت نے ایک کیس  میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو دسمبر اور دوسرے کیس میں سترہ دسمبر تک   توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں