اشتہار

آج عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے فتنے کو بوتل میں بند کریں گے، یہ ایک فتنہ ہے جو ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتا ہے۔

فیض پور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ سے مائنس نہ کیا تو ملک کو حادثے سے دوچار کرے گا، اس کو ایک پروجیکٹ کے طور پر ملک پر مسلط کیا گیا، اس نے ایک دن بھی ملک و جمہوریت کی سیاست نہیں کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ لانگ مارچ، دھرنا اور جیل بھرو تحریک کی، اپنے گھر کے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، چوہے کی طرح گھر میں بیٹھا ہے اس کو نکالیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کریں گے یہ گرفتاری سے بھاگ رہا ہے۔

کنونشن میں ان کا کہنا تھا کہ ملک جب بھی بحرانوں کا شکار ہوا ہے نواز شریف نے نکالا، 2013ء کے بعد نواز شریف نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، انہوں نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں یہ مشکل آئی ایم ایف کی پیدا کردہ ہے، ملک کو مشکل اور بحران سے نواز شریف نکال سکتے ہیں، ان کا جھنڈا لے کر مریم نواز نکلی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں