تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو ‘مائنس’ کردیا”

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے، پیسوں کی آفرالگ دی گئی، دھمکیاں بھی دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آج ایک جس تعداد میں ایم پی ایزآئے ہیں مجھےآپ لوگوں پربڑا فخرہے، میرے علم میں ہے کہ دھند کے باعث آنے جانے میں مشکلات در پیش ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھےاحساس ہے کہ کس طرح کا آپ پردباؤ ڈالاجارہاہے، چُن چُن کر ایم پی ایز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور انہیں پیسوں کی آفر کی جارہی ہے اور ساتھ ہی کہا جارہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ق لیگ، پرویزالٰہی کو بھی داد دیتا ہوں یقیناً آپ لوگوں پربھی دباؤ ڈالاگیا آپ لوگوں کو بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں، ن لیگ میں چلے جائیں۔

پنجاب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو ڈرایاجارہاہے کہ ہم نےعمران خان پرریڈ لائن لگادی ہے، انہیں کہتا ہوں کہ پاکستان کے وارث پاکستان کے عوام ہیں، کسی پرریڈ لائن صرف پاکستان کےعوام لگاسکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ جاری

انہوں نے کہا کہ جس کو بھی یہ تکبر ہے کہ ہم نےریڈ لائن ڈال دی ان میں عقل نہیں،جوریڈ لائن لگانےکی باتیں کرتےہیں انہیں سیاست کی کوئی سمجھ نہیں،ایسےلوگوں نےتاریخ نہیں پڑھی،انہیں ملک کی کوئی فکرہی نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری عوام میں نہیں نکل سکتے، پیپلز پارٹی کے لوگ زرداری کی تصویر نہیں لگاتے کہ ووٹ نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری لاہور میں خرید و فروخت کرنے کےلیے آیا تھا، پنجاب کے اراکین پر فخر ہے، زرداری ناکام ہوا ہمارے لوگوں نے ان کو مسترد کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ جیسے ہی میری ٹانگ ٹھیک ہوگی، 2 سے 3 ہفتے لگیں گے پھر عوام کے درمیان سڑکوں پر ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کررہے ہیں، جنہیں توڑنے کے بعد کوشش ہوگی کہ وہاں الیکشن ہو، وہاں وہاں بھاری اکثریت میں کامیاب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -