اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن عمران خان کے وژن اور منظم حکمت عملی سے کورونا کو شکست دی۔
ملک بھر میں ریسٹورنٹ، سیاحتی مقامات کھولنے اور مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج بڑادن ہے اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، پاکستان نےمعیشت کی مکمل بحالی کی طرف بڑاقدم لےلیاہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ کورونا کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن عمران خان کے وژن اور منظم حکمت عملی سے کورونا کو شکست دی۔
پاکستان کیلئے آج بڑا دن اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے معیشت کی مکمل بحالی کی طرف بڑا قدم لے لیا ہے، کرونا کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن یہ @ImranKhanPTI کے ویژن اور ایک منظم حکمت عملی سے ممکن ہوا، خدا ہم پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے اور مشکلوں سے نجات ملے۔ سایہ ہو خدایا ذولجلال
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2020
فواد چوہدری نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خدا ہم پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے اور مشکلوں سے نجات ملے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ تمام کاروبار پر اوقات کار کی پابندی ختم کی جارہی ہے، مارکیٹس اور بازار ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ سیاحتی مقامات کےریسٹورنٹس،ہوٹلز8اگست سےکھول دینگے، سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کوبھی10اگست سے کھول دیاجائے گا۔