ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

بہترین اوپنرز کون؟ عمران اور احمدشہزاد نے نام بتا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے دو سابق اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بہترین اوپننگ جوڑی کا انتخاب کیا ہے۔

سابق کرکٹر عمران نذیر اور احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کے ابتدائی بلے بازوں کے بارے میں ہونے والی اہم بحث میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے ساتھ پوری توجہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن اپ کی تشکیل پر مرکوز ہے۔

پاکستان کے لیے 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے عمران نذیر نے فخر زمان کو محمد رضوان کے ساتھ بطور اوپنر شامل کرنے کا مشورہ دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم صرف 15 رکنی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، ان کے بارے میں نہیں جو پہلے ہی باہر ہیں اگر میں فخر زمان کے بارے میں بات کروں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ ان بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پہلے چھ اوورز میں [میچ کی] کوئی ردھم نہیں بنا سکتے تو آپ ہدف کا تعاقب کر سکتے ہیں اور نہ ہی آپ بڑا ٹوٹل بنا سکتے ہیں کافی عرصے سے ہمارے پاس وہی کھلاڑی ہیں جو اننگز کا آغاز کرتے ہیں، صائم [ایوب] کو موقع ملا لیکن وہ زیادہ کچھ نہ کر سکے، میں محمد رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے فخر کے ساتھ جاؤں گا اور بابر تیسرے نمبر پر آئیں گے۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے اپنے ساتھی کرکٹر کے خیالات سے اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران بھائی کے کچھ نکات سے اتفاق کروں گا کیونکہ پہلے چھ اوورز میں اچھی شروعات کرنا بہت ضروری ہے وہ دن گئے جب آپ متحدہ عرب امارات میں کھیلتے تھے جہاں آپ 140 یا 145 اسکور کرتے تھے اور اپنے ایلیٹ اسپن اٹیک کی وجہ سے ہدف کا دفاع کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان کو اگر آپ نے ٹیم میں رکھا ہے تو انہیں ان کے نمبر پر کھلائیں اس نے آخری میچ [انگلینڈ کے خلاف] میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ بابر اوپنر کے طور پر آتا ہے تو ہمارا مڈل آرڈر پہلے ہی کمزور ہے، وہاں کون کھڑا ہوگا؟ لہذا اسے تیسرے نمبر پر آنا چاہئے اور اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ میچ کو گہرائی میں لے جانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں