تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

اینکر عمران ریاض کے اغواء کا مقدمہ درج

سیالکوٹ : معروف نیوز اینکر عمران ریاض خان کی گمشدگی پر ان کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا کہنا ہے کہ اینکر عمران ریاض کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر مقدمہ مغوی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق اغواء کی دفعہ کے تحت مقدے میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، مغوی کی بازیابی کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کو بازیاب کرنے کیلئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور جلد ہی عمران ریاض کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا ساتھ ہی کچھ صحافیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

ان ہی دنوں معروف نیوز اینکر عمران ریاض خان کو بھی سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں عدالتی حکم پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا تاہم وہ رہائی کے بعد وہ گھر نہیں پہنچے اور تاحال لاپتہ ہیں۔

Comments