تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔

عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ عمران ریا ض خان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ موبائل پر میرے ساتھ رابطے میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہےعمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتاعمران ریاض کی گرفتاری کی ٹوئٹ بھی کی جس کو ٹوئٹرنے ہٹا دیا۔

عمران ریاض کے وکیل نے بتایا کہ سینئر صحافی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم  ہے اجازت کے بغیر کسی صحافی کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔

وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک 30 سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئےعدالت نے ضمانت دی۔

ان کے وکیل نے بتایا کہ گزشتہ روز عمران ریاض کے اسلحہ لائسنس بھی بغیرکسی وجہ منسوخ کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -