منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

لندن کے فلیٹ کرکٹ کی کمائی سے خریدے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میری آف شور کمپنی قانونی ہے ، انگلینڈ کے معاشی ماہر کے مشورے سے بنائی اور جائیداد بیچ کر پیسہ پاکستان لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر آف شور کمپنی کا الزام لگا تو اس کا جواب مجھے دینا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ میں انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلتا تھا ، اسی کی تنخواہ سے فلیٹ خریدےاور کوئی بھی معاشی امور کا ماہر وہاں یہی مشورہ دیتا ہے کہ اگر کوئی شخص انگلینڈ کا شہری نہیں ہے تو آف شور کمپنی کے ذریعے پراپرٹی خریدے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ 1983 میں خریدے گئے اس فلیٹ کو فروخت کرکے میں بنی گالہ میں جائیداد بنائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنا بھی پیسہ کمایا ہے اس کا ہمیشہ ٹیکس دیا ہے۔ ٹیکس ادا کرنے کے کاغذات موجود ہیں۔

عمران خان نے پلاٹس کے حوالےسے پروپیگنڈہ پر کہا ہےکہ ایک پلاٹ مجھے حکومت سے تب ملا جب بھارت سے سیریز جیتی اور ایک ورلڈ کپ جیتنے پرملا اور دونوں شوکت خانم کو عطیہ کردیے۔

عمران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ جمہوریت میں جواب دینا پڑتا ہے، میں نے یہاں بھی دیا اور پارلیمنٹ میں بھی دوں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ’’میں نے اپنا حساب دے دیا اور اب میں وزیراعظم سے ان کا ، ان کے بچوں اور اہل خانہ کا حساب طلب کروں گا۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر میں وزیراعظم پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور پاناما پیپرز کے معاملے پر پالیسی بیان دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں