لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اےٹی سی نےعمران خان کواشتہاری قراردےرکھاہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ انتقامات سے بھری ہوئی ہے،ماضی میں احتساب کے نام پرمذموم مقاصد حاصل کیے گئے۔
انہوں نےکہاکہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز پیش ہوئے،سپریم کورٹ پرپورا اعتماد ہے،لیکن جے آئی ٹی پرتحفظات ہیں۔
ملک محمد احمد خان نےکہاکہ عمران خان بتائیں کہ انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کس نے کی؟، ہم نے ان کے خلاف 10 ارب روپے کا دعویٰ دائرکیا ہےلیکن وہ متعدد کیسز ہونے کےباوجود عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور فرار ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تاریخ کا ادراک نہیں، کیا اسلام آباد میں کاروبارزندگی معطل کرنا ٹھیک تھا۔
مخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے، نوازشریف
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ ہمارےمخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی جو کر رہی ہے سب جانتے ہیں،مخالفین دھرنے اوراحتساب کی آڑمیں سازشیں کرتے ہیں۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔