بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عمران خان مجھے نکالنے پر پچھتائیں گے، ضیا اللہ آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف سےنکالےگئے سابق وزیر ضیااللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان انہیں نکالنےپر پچھتائیں گے۔

اے آروائی نیوزسے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان میرٹ کی بات کرتےہیں،فیصلےمیرٹ پرنہیں کرتے۔ آفریدی نے کہا کہ ان کی نظر میں پرویز خٹک ملزم ہیں اور عمران خان نے ملزم کی بات مانی ہے۔

 ضیا اللہ آفریدی نے بتایا کہ گرفتاری سے پہلےعمران خا ن کے ساتھ ہونے والی چارملاقاتوں میں تمام ثبوت ان کے سامنے رکھ دیئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی فلورپر پارٹی کے خلا ف نہیں آئی جی کےخلاف بات کی تھی، پارٹی چئیرمین جلد بازی میں کئے جانےوالے اس فیصلے پر پشیمان ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں