اشتہار

عمران اشرف اور سابقہ اہلیہ ایک ساتھ مگر کیوں؟ وجہ جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے بیٹے کو نماز سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران اشرف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو نماز پڑھنا سکھا رہے ہیں اورانہیں بتارہے ہیں کہ اللّٰہ اکبر کب کہنا ہے؟ سجدہ کب اور کیسے کرنا ہے؟۔

سوشل میڈیا پر جب انہوں نے ویڈیو شیئر کی تو صارفین نے ان کی تعریف کی،جس پر انہوں نے واضح کیا کہ بیٹے کی اس تربیت میں اکیلا نہیں تھا، روحام کی والدہ بھی اس کا حصہ تھیں۔

- Advertisement -

عمران اشرف کے اس بیان کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے عمران اشرف اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی تعریف کی، ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ عمران اشرف دو روز قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے سابقہ اہلیہ کرن اشفاق سے طلاق کے بعد اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

عمران اشرف کا کہنا تھا کہ ہم تباہی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، مگر طلاق کے بعد ہماری زندگی میں کوئی منفی بات نہیں ہے، میں اور کرن مل کر ہمارے بیٹے روحام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

اپنے بیٹے روحام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا کہ "میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے بیٹے کی زندگی ہے، میرا بیٹا مستقبل میں میرے بارے میں کیا سوچے گا وہ بڑا ہوکر کیا سوچے گا کہ میرا باپ ایسا تھا”۔

یاد رہے کہ عمران اشرف نے کرن اشفاق سے دو ہزار اٹھارہ میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا روحام ہے تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور سال دو ہزار بائیس کے آخر میں اس جوڑی نے راہیں جدا کر لی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں